میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 120 کے الیکشن میں مخالفین سے حساب لیں گے، مریم نواز

این اے 120 کے الیکشن میں مخالفین سے حساب لیں گے، مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120کے عوام پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کا احتساب کرنے کے لیے بے چین ہیں ،سیاسی مخالفین کی ’’میںنہ مانوں ‘‘کی رٹ ملک کے لیے سود مند نہیں انہیںچیلنج ہے 2013اور 2017ء کا موازنہ کر لیں، فرق واضح ہو جائے گا، حلقے کے ووٹروں سے ہر سطح پر رابطہ رکھا جائے اور انہیں (ن) لیگ کے ایجنڈے سے آگاہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہارماڈل ٹائون میں مرکزی رہنمائوں کے اجلاس اور جاتی امراء رائے ونڈ میں حلقہ این اے 120سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے متحرک کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مریم نواز کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ضمنی انتخاب لڑ رہی ہے اور نیا پاکستان بنانے کے دعویدار بتائیں انہوںنے عوام کیلئے کیا خدمات سر انجام دی ہیں، عوام دھرنوں کے ذریعے ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان سے ضرور حساب لیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں