ایجوکیشن ورکس، معذور بچوں کے لیے مختص ترقیاتی اسکیمیں داؤ پر
شیئر کریں
تیس میں سے صرف سات اسکیموں کے ٹینڈرز بھی تنازعات کے شکار ہو گئے
وزیر تعلیم سے قربت ،ذمہ دار انجینئرز بازپرس سے آزاد، کنٹریکٹرز سراپا احتجاج
ایجوکیشن ورکس ضلع کورنگی کے ایگزیکٹو انجینئر کی نااہلی یا مبینہ زیادہ کمیشن کا لالچ، معذور بچوں کے لیے مختص ترقیاتی اسکیمیں داؤ پر لگا دی گیں۔ مالی سال کے 10ماہ میں 30 میں سے صرف سات اسکیموں کے ٹینڈرز کرائے جاسکے وہ بھی تنازعات کے شکار کنٹریکٹرز سراپا احتجاج۔ وزیر تعلیم کی مبینہ قربت ،ذمہ دار انجینئرز بازپرس سے آزاد ۔ محکمہ تعلیم کے قریبی ذرائع کے مطابق نے مالی سال 2025/26 کے بجٹ میں اسپیشل ایجوکیشن کے اے ڈی پی کی 30 ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ گزر جانے کے باوجود 30ترقیاتی اسکیموں میں سے 720ملین مالیت کی صرف دو این آئی ٹی کاانعقاد کیا گیا ۔ جن دو این آئی ٹی کا انعقاد کیا گیا اس میں بھی سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ کنٹریکٹرز کا کہنا ہے کہ اخباری اشتہارات سیپراء کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا ۔ این آئی ٹی کا ایک کوریجنڈم سیپراء پر اپ لوڈ کیا گیا لیکن اخبارات میں شائع نہیں کرایا گیا جو بیڈنگ ڈاکومنٹس سیپراء کی سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ان پر پریکیومنٹ کمیٹی کے دستخط نہیں تھے جو سپیراء رولز کی خلاف ورزی ہے ۔ این آئی ٹی میں درج تخمینی لاگت اور پریکیومنٹ ڈاکومنٹس کی کلیکشن میں فرق ہے ۔متعدد کنٹریکٹرز نے سنگین بے قاعدگیوں پر سی آر سی سمیت متعلقہ فورم سے رجوع کرلیا ہے سینئر کنٹریکٹر آنا انجینئرنگ کا کہنا ہے کہ اگر سی آر سی میں دادرسی نہ کی گئی تو وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے ۔(نمائندہ جرأت)


