میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپورخاص،جیل میں ایڈز کے ایک اور کیس کی تصدیق

میرپورخاص،جیل میں ایڈز کے ایک اور کیس کی تصدیق

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

میرپورخاص ڈسٹرکٹ جیل میں ایچ آئی وی پازیٹو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ تین قیدیوں کے سیمپلز تصدیق کے لیے کراچی روانہ کیے گئے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق تینوں قیدیوں کے ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق کراچی کی لیب سے تصدیق کا انتظار ہے ۔اس سے قبل ڈسٹرکٹ جیل میں 6 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف ہوچکا ہے ، اس طرح جیل میں ایسے مریضوں کی تعداد7 ہو گئی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطاء اللہ شاہ نے چند روز قبل میرپورخاص ضلع میں 270 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق میرپورخاص ضلع میں گزشتہ چار سال کے دوران 273 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز رجسٹرڈ کیے گئے جن میں سے 84 مریض انتقال کرچکے ہیں۔محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میرپورخاص میں ایچ آئی وی اسکریننگ کا کوئی نظام نہ ہونے کے باعث ایسے مریضوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں