میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جنگ بندی معاہدے کی توثیق

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ایرانی فوج سے رابطے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے دو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے،وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر حملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج سے رابطے کے ساتھ آبنائے ہرمز سے دو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔

قبل ازیں ایران نے بھی پاکستان کی دو ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کیا تھا، سیز فائر کی منظوری نئے سپریم لیڈر نے دی تھی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نیجنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط مان لیں، صدر ٹرمپ نے دو ہفتے کی بندی کا اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں