میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسپیکر قومی اسمبلی کا لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدسلوکی کی تحقیقات کرانے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی کا لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدسلوکی کی تحقیقات کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان کی ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کے اسپیکر اسد قیصر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بدسلوکی کی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔اسپیکرقومی اسمبلی نے گزشتہ روز پارلیمان کے سامنے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنانا ہوگا، ارکان پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں، ان کی عزت سب پرلازم ہے ، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں گھس گئی۔پی ٹی آئی کارکنان اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی اور اس دوران مریم اورنگزیب کو دھکے دیے گئے جس پر لیگی رہنما مصدق ملک اور شاہد خاقان عباسی بھی پی ٹی آئی کارکنان نے دست و گریباں ہوگئے جب کہ چند پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں