میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مختلف شہروں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

مختلف شہروں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لئے مختلف شہروں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا ۔ اسلام آباد کے حلقہ این اے 48 شہزاد ٹائون کے پولنگ سٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوئی۔ عملہ پولنگ کے انتظامات میں مصروف رہا، پولنگ کا آغاز 15منٹ تاخیر سے ہوا۔شہزاد ٹان کے پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ سٹیشن نمبر 262 سے 265 پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔پولنگ سٹیشن نمبر 262 سے 265 میں پریذائیڈنگ افسر نہیں پہنچ سکے جبکہ پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولنگ عملے نے کہا کہ موبائل فونز نیٹ ورک متاثر ہونے سے رابطوں میں مسائل کا سامنا ہے۔کراچی کے حلقے این اے 246 اورنگی ٹائون کے پولنگ سٹیشن نمبر 77 میں بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔رپورٹس کے مطابق اورنگی ٹائون سپر گرائمر سکول کے پولنگ سٹیشن نمبر 77 میں نہ عملہ پہنچ سکا اور نہ ہی سامان پہنچ پایا ہے۔پولنگ سٹیشن پر سکیورٹی اہلکار اور امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ پہنچ گئے ۔خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں سرد موسم کے باعث مختلف پولنگ سٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی ۔پولنگ سٹیشن نمبر 109 گرلز ڈگری کالج ڈگر میں پولنگ ایجنٹ اور ووٹر نہیں پہنچ سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں