میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی میں اندھیر نگری چوپٹ راج برقرار

این آئی سی وی ڈی میں اندھیر نگری چوپٹ راج برقرار

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:مسرور کھوڑو) این آئی سی وی ڈی میں اندھیر نگری چوپٹ راج برقرار، 25سو ملازمین گزشتہ ماہ کی تنخواہوں سے محروم، جبکہ ڈاکٹر ندیم قمر نے اعلیٰ عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تنخواہ کی پہلی قسط18 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروادی، ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق قومی ادارا برائے امراض قلب میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہونے کے باعث افسران ڈاکٹرزسمیت تمام ملازمین رواں ماہ کی 10تاریخ ہونے کے باوجود گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر شدید پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں، جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان ڈاکٹر ندیم قمر نے اپنی 55 لاکھ روپے تنخواہ میں سے پہلی قسط 18 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے ، این آئی سی وی ڈی کے 11 اکاؤنٹس میں مختلف طریقوں سے پیسے ڈالے جارہے ہیں، ڈاکٹر ندیم قمر 2018سے اب تک تنخواہوں اور مختلف الاؤنسز کی مد میں 39 کروڑ روپے وصول کر چکا ہے ، جس میں سے 15کروڑ روپے کیش رقم لی گئی ہے ، گزشتہ ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر این آئی سی وی ڈی کے تمام ملازمین مایوس ہوگئے ہیں اور انہوں نے سخت احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اسی حوالے سے این آئی سی وی ڈی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں