ایم کیو ایم کی صوبائی حکومت پر مسلسل تنقید، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سخت نالاں
شیئر کریں
ایم کیو ایم کی صوبائی حکومت پر مسلسل تنقید پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سخت نالاں ہو گئی سینئر رہنماؤں کے اعتراضات کے باعث ایم کیو ایم کو ریڈ زون میں احتجاج سے روکنے کے لیے کسی بھی قسم کی پھرتی کا مظاہرہ نہ کیا جا سکا، مذاکراتی کمیٹی کا قیام بھی تاحال عمل میں نہ آسکا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی با اثر شخصیات اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے سخت ناراض ہیں جس کی بنیادی وجہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی مسلسل صوبائی حکومت پر تنقید بتائی جاتی ہے۔ اتوار کے روز ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر فوارا چوک پر دھرنا دینے کے فیصلے کے بعد بھی صوبائی حکومت ایم کیو ایم کو منانے سے مسلسل گریز کر رہی ہے ،تاہم دھرنے سے قبل دونوں فریقین کے مابین برف نہ پگھلنے پر 12 فروری کے دن ایم کیو ایم اور سندھ حکومت میں مزید دوریاں پیدا ہونے کا امکان ہے۔ایم کیو ایم اور سندھ حکومت میں رابطوں کا ذریعہ سمجھے جانے والے گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی حالیہ دنوں بیرون ملک دورے پر ہیں جس کے تحت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم میں رابطے حالیہ دنوں معطل ہیں۔