میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اورنگی ٹاؤن سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار

اورنگی ٹاؤن سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل گرفتار

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹائون میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 120 وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سندھ رینجرز اور پولیس نے اورنگی ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سلطان شاہ عرف سر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا تیس بور کا پستول برآمد کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزم نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ نومبر 2022ء کو سائٹ ٹائون میں ڈکیتی کی واردات کی اور دو موٹر سائیکل سواروں سے اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے مالیت کے دو موبائل فون چھینے اور فرار ہو گئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس میں ملزمان کوآسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے شہرکے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 120 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران 300 سے زائد موبائل فونز جبکہ 12 لاکھ سے زائد نقدی چھینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں