میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجر سیاست کی متبادل کوئی جماعت نہیں ہوسکتی،آفاق احمد

مہاجر سیاست کی متبادل کوئی جماعت نہیں ہوسکتی،آفاق احمد

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحر یک کا اصل مقصد مہاجر قوم کو ایک کرنا ہے یہ بات چیئر مین آفاق احمد نے خواتین ونگ کی ضلعی کمیٹیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہونے والے غلط فیصلو ں اور اقدامات کی وجہ سے سازشی عناصر کو قوم کے اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کا مو قع ملا، ہمیں قوم کو دوبارہ سے متحد و منظم کرکے آنے والی نسلوں کا دفاع کرنا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ بعض قوتیں مذہبی جماعتوں کو مہاجر سیاست کا متبادل بنا کر شہر پر مسلط کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، ہمیں ایسی ہر سازش سے اپنی عوام کو باخبر رکھنا ہے،تاکہ ان سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر سیاست کا متبادل کوئی بھی جماعت نہیں ہوسکتی، آفاق احمد نے 26دسمبر کے جلسے میں خواتین ونگ کے فعال اور موثر کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں خواتین کا متحرک ہونا تحریک کی کامیابی کی دلیل اور ضمانت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں