میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسی کو پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

کسی کو پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۷ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سری لنکن ہائی کمیشن اسلام آباد کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجے کرما سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سیالکوٹ فیکٹری حادثہ میں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا اور افسوسناک واقعے پرحکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پریانتھا کماراکی افسوسناک موت پر پاکستانی عوام سوگوار ہے،حکومت اور پاکستانی عوام پرنتھار کماراکی ہلاکت پر خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سانحہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔ اس واقعے میں ملوث کسی بھی شخص سے رعایت نہیں برتی جائیگی۔ ہلاکت میں ملوث تمام مجرمان کو حکومت مثالی سزا دلائے گی۔اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے کہا کہ پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر حکومت اور پاکستانی عوام کے ردعمل پر بہت مطمئن ہیں، افسوسناک حادثے پر عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،حالیہ واقعے سے متاثر نہیں ہونگے۔ نعش سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا رخصت کرنے پر حکومت پاکستان کے مشکور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں