میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاقت میڈیکل ہسپتال میں انسانیت کی تذلیل آنتوں کے مریض کوپلاسٹک کی تھیلیاں باندھ دیں

لیاقت میڈیکل ہسپتال میں انسانیت کی تذلیل آنتوں کے مریض کوپلاسٹک کی تھیلیاں باندھ دیں

ویب ڈیسک
پیر, ۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

لیاقت میڈیکل ہسپتال میں انسانیت کی تذلیل، آنتون کی آپریشن کے مریض کو الیوسٹومی بیگ کی جگھ پلاسٹک کی تھیلیاں لگا دی گئین، مریض منٹھار الٹرا ساؤنڈ کرانا پہنچا تو ڈاکٹرز بھی ششدر رہ گئے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسیئیشن نے ایسے عمل کو شرمناک قرار دے دیا ، تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل ہسپتال جامشورو میں انسانیت کی تذلیل کا ایک بھیانک واقعہ سامنے آیا ہے، روزنامہ جرات کو موصول ہونے والی ویڈیو اور معلومات کے کے 5 ماہ قبل آنتون کے مرض میں مبتلا منٹھار کو آپریشن کے بعد رفع حاجت کیلئے الیوسٹومی بیگ کی بجائے پلاسٹک کی تھیلیان باندھ دی گئین ہین، ذرائع کے مطابق مریض 5 ماہ سے پلاسٹک کی تھیلیون پر ہے، ذرائع کے مطابق مریض منٹھار سرجیکل وارڈ جامشورو میں داخل ہے، تھیلیاں تھامے مریض منٹھار جب سول ہسپتال حیدرآباد میں الٹرا ساؤنڈ کرانے پہنچا تو ڈاکٹرز بھی ششدر ہوگئے. اسے سلسلے میں روزنامہ جرات کی جانب سے لیاقت میڈیکل ہسپتال حیدرآباد کی انتظامیہ سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن موقف نہ مل سکا، دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسیئیشن نے ایسے عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں