انٹربینک ڈالر مزید مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
جرات ڈیسک
پیر, ۷ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
انٹر بینک ڈالر مزید مہنگا ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے انٹربینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 238 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42095 پر آ گیا۔