میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز، ٹرائل مکمل کرنیکی پانچویں ڈیڈ لائن ختم

العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز، ٹرائل مکمل کرنیکی پانچویں ڈیڈ لائن ختم

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی سپریم کورٹ کی پانچویں ڈیڈ لائن ختم ہو گئی، احتساب عدالت کے جج مدت میں مزید توسیع کے لیے سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے ۔سپریم کورٹ نے چھبیس اگست کو نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے 6 ہفتوں کا وقت دیا تھا جو گزشتہ روز ختم ہوگیا ۔ العزیزیہ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہو چکی ہے ،تاہم تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے ، اس کے بعد نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا، پھر حتمی دلائل کا آغاز ہو گا۔ فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا اور تفتیشی افسر کا بیان بھی قلمبند ہونا ابھی باقی ہے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف ٹرائل مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن میں چار بار توسیع کر چکی ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے ابتدائی طور پر ریفرنسز پر فیصلے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا، ٹرائل مکمل نہ ہونے پر پہلے تین ماہ پھر ایک ماہ اور دو مرتبہ چھ چھ ہفتوں کا وقت دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں