190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، ثانیہ نشتر کی نیب آمد، ایک گھنٹہ تفتیش
جرات ڈیسک
جمعرات, ۷ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
نیب کے راولپنڈی آفس میں پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما سینیٹر ثانیہ نشتر سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں تفتیش کی گئی ہے۔ ثانیہ نشتر نیب راولپنڈی آفس میں پیش ہوئیں جہاں اْن سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ایک گھنٹے سے زائد تفتیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ثانیہ نشتر سے بطور رکنِ سابق وفاقی کابینہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی، پوچھ گچھ کے بعد سینیٹر ثانیہ نشتر کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ واضح رہے کہ ثانیہ نشتر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں طلب کیا گیا تھا۔