منشیات برآمدگی کیس، رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع
ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
لاہور کی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کر دی۔ ہفتہ کو رانا ثنااللہ اور شریک ملزموں کو جوڈیشل کمپلیکس میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج مسعود ارشد کی تبدیلی سے مقدمے پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی، اے این ایف کی رانا ثنا اللہ کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر بھی کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیاتھا جب کہ پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے اندار اور باہر تعینات کر دی گئی تھی۔