میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسداد منی لانڈرنگ کیلئے ایف آئی اے میں بہتری لانے کا فیصلہ

انسداد منی لانڈرنگ کیلئے ایف آئی اے میں بہتری لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کے لیے ایف آئی اے میں بہتری لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے میں بھی ایف آئی اے کو آپریشنل لحاظ سے بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کابینہ اجلاس میں حکومت نے ایف اے آئی سائبر ونگ کو بھی مزید موثر اور جدید بنانے کا فیصلہ کیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے ایف آئی اے میں نئے منصوبوں کیلئے اخراجات کی تجاویز آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی ،دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 25 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ۔دستاویز کے مطابق انسداد دہشت گردی، اینٹی منی لانڈرنگ اور سائبرونگ کیلئے نئے منصوبوں کا تخمینہ تقریباً 3 ارب روپے لگایا گیا ہے ، انسداد دہشت گردی کے نئے منصوبے کے لیے لاگت کا مجموعی تخمینہ ایک ارب 5 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔دستاویز کے مطابق بجٹ میں ایف آئی اے سائبرونگ کی بہتری کیلئے 30 کروڑ روپے آئندہ مالی سال مختص کرنے کی تجویز شامل ہے ، انسداد منی لانڈرنگ کے نئے منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1 ارب 97 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں