میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا،ترجمان پاک فوج

بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا،ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن چندریان ٹو کی ناکامی پرکہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھرسے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پرڈالے گا۔پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پرٹویٹ میں آئی ایس آراو(انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن)کوتنقیدی شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کودے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیرکے معصوم عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یاکسی اوراقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دارآئی ایس آئی ہے ۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جاسکتی، کیا ہندوتوا کیخلاف بلندآوازوں نے مشن چندریان کوچکناچورکردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں