میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران اسماعیل کی عدم موجودگی میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی ہونگے ،مرتضی وہاب

عمران اسماعیل کی عدم موجودگی میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی ہونگے ،مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

مشیر قانون ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق صوبے کے قائم مقام گورنر آغا سراج درانی رہیں گے ۔گورنر سندھ آج سعودی عرب حج کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ان کے عدم موجودگی میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی ہونگے ۔یہ ایک آئینی عہدہ ہے اس ضمن میں آر ٹیکل 104 واضح طور پر کہتا ہے اسپیکر قائم مقام گورنر کی ذمہ داری گورنر کی عدم موجودگی میں ادا کریں گے ۔صدر نے گورنر کی چھٹی منظور کی ہے مگر ڈپٹی سپیکر کو قائم مقام گورنر بنانے کا غیر آئینی حکم بھی صادر کیا ہے ۔سندھ اسمبلی میں آج میڈیا کا ر نر سے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قا نو ن و تر جمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم صدر مملکت کے عہدے کا احترام کرتے ہیں قائم مقام گورنر کے حوالے سے ان سے آئینی غلطی ہوئی اور اس ضمن میں غلط تشریح پیش کی گئی جس کے باعث یہ آئینی مسئلہ رونما ہوا۔مشیر قانون نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر پیشہ کے اعتبار سے خود ایک وکیل ہیں ۔انہوں نے آئین کے خلاف ورزی کرنے سے گریز کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق گورنر کی عدم موجودگی میں آغا سراج درانی قائم مقام گورنر ہونگے کیونکہ وہ حلف یافتہ اسپیکر ہیں اور گزشتہ روز ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی ہے اسپیکر سزایافتہ نہیں البتہ ان پر صرف فر د جر م عا ئد کی گئی ہے وہ اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع عدالت میں کر رہے ہیں۔مشیر قانون نے مزید کہا کہ صدر کو یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ اسپیکر کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر کو گورنر سندھ مقرر کریں۔اس ضمن میں ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نے بھی یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ یہ ذمہ داری ادا نہیں کرسکتی۔ مرتضیٰ وہاب نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں سندھ حکومت کے ترجمان ہونے کی وجہ سے مطلع کر رہا ہوں قائم مقام گورنر سندھ اسمبلی کی تقرری کے اعلامیہ پر ڈپٹی اسپیکر کو اعتراض ہے ۔صدر مملکت قابل احترام ہیں ہم سب آئین کے تابع ہیں آئین کو انا کی بھینٹ نہیں چڑ ھا نا چاہتے اسپیکر کو قائم مقام گورنر بنانا صرف ضد نہیں آئین کا تقاضہ ہے یہ کہیں نہیں لکھا کہ گورنر گورنر ہاؤس میں رہے گا گورنر گھر میں بیٹھ کر بھی کام کرسکتے ہیں جو انہیں تفویض کردہ آئینی ذمہ داریاں وہ ادا کر سکتے ہیں۔مشیر قانون نے کہا کہ اسپیکر کا حلف پڑھیں تو اس میں واضح ہے کہ جب تک سزانہیں ہوتی اس وقت کوئی نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جب حلف لیا تو اس وقت ان پر بھی متعدد الزامات تھے ۔صوبائی مشیر قا نو ن و ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہا ب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کو یکطرفہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی کاوشوں کی بدولت سے کشمیریوں کو اقوام متحدہ میں بھرپور پذیرائی ملی ہے ۔سندھ کے عوام کشمیر کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں اور کشمیر میں ہونے والی بھارتی جارحیت کا بھرپور مذمت کرتے ہیں اور کشمیر کے مسائل کا حل وہاں کی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں