میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر آج(جمعہ کو)سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر آج(جمعہ کو)سعودی عرب روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک
جمعه, ۷ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر آج (جمعہ کو) سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان شامل ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، پاکستانی محنت کشوں کے لئے روزگار کے امکانات اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود سمیت مجموعی دوطرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے ۔ دونوں اطراف باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔ دورے کے دوران متعدد معاہد وں، مفاہمت کی یاداشتوں(ایم او یوز)پر دستخطوں کا بھی امکان ہے ۔وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین، ورلڈ مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسی ،مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی مساجد کے امام صاحبان سے ملاقات کریں گے ۔ وزیراعظم جدہ میں پاکستانی برادری سے بھی ملیں گے ۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات استوار ہیں جن کی بنیاد مشترک عقیدے ، تاریخ اور باہمی حمایت پر قائم ہے ۔ پاکستان کے عوام خادم الحرمین الشریفین کو بے پناہ عزت وتکریم دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات مختلف شعبہ جات میں قریبی تعاون اور علاقائی وعالمی امور خاص طورپر امت مسلمہ کو درپیش معاملات پر باہمی شراکت داری سے عبارت ہیں۔ سعودی عرب جموں وکشمیر پر او۔آئی۔سی کے رابطہ گروپ کا رکن بھی ہے ۔سعودی عرب میں بیس لاکھ سے زائد مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی اور خوش حالی کے لئے کاوشیں کررہے ہیں۔ مسلسل اعلی سطح دورے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مہمیز دینے اور قریبی تعاون بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں