میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو شوگر ملز کوڑیوں کے دام فروخت کی گئی،دستاویزات منظرعام پر آگئیں

دادو شوگر ملز کوڑیوں کے دام فروخت کی گئی،دستاویزات منظرعام پر آگئیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۸ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

دادو شوگر مل کی من پسند گروپ کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کی دستاویزات منظرعام پرآگئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق آکشن میں 40کروڑ روپے کی آفر مسترد کر کے شوگر مل اومنی گروپ کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی ۔2008میں دادو شوگر مل 40 کروڑ کے بجائے 9 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی ۔ سندھ ہائیکورٹ کی نگرانی میں آکشن40 کروڑ روپے تک پہنچی لیکن آفر مسترد کرکے صرف 9 کروڑ روپے میں اومنی گروپ کی نوڈیرو شوگر مل انتظامیہ کو فروخت کردی گئی۔دستاویزات کے مطابق دادو شوگر مل کے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو 46 کروڑ 52 لاکھ روپے تھی ۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سرکاری خزانے کو 37 کروڑ 52 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں