میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،حیدرآباد تعلیمی بورڈز میں او پی ایس افسران کی تعیناتی کا انکشاف

کراچی ،حیدرآباد تعلیمی بورڈز میں او پی ایس افسران کی تعیناتی کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ز نے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، کراچی اور حیدرآبادکے تعلیمی بورڈ ز میںکئی افسران او پی ایس پر تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جراٗت کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی میں سیکریٹری محمد علی شائق اوپی ایس پر تعینات ہیں اور کئی سال سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل نہیں ہورہا، جبکہ بورڈ کے کنٹرولر بھی 5 سال سے لوک آفٹر کی چارج پر ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی میں سیکریٹری زرینہ ارشد بھی او پی ایس پر تعینات ہیں ، بورڈ میں شجاعت ہاشمی بھی 4 سال سے او پی ایس پر کام کررہے ہیں۔ سندھ میں فنی تعلیم دینے کے ذمیدار ادارے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، بورڈ میں قاضی عارف او پی ایس پر تعینات ہیں جبکہ کنٹرولر ایگزامنیشن ار باب علی تھیم او پی ایس کے بہانے 4 سال سے کرسی سے چپک گئے ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد میں خلاف ضابطہ تعیناتی سامنے آئی ہے ،سیکریٹری شاہنواز بھٹی 4سال سے او پی ایس پر تعینات ہیں ، کنٹرولر مسرور احمد زئی 7 سال سے او پی ایس پر تعینات ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر سیکریٹری رفیق احمد پلھ اور کنٹرولر ایگزامنیشن او پی ایس پر تعینات ہونے کے بعد کرسی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے شہر لاڑکانہ میں صورتحال اچھی نہیں کیونکہ لاڑکانہ بورڈ میں سیکریٹری احمد خان چھٹو اور فخرالدین ابڑو کئی سال سے او پی ایس پر تعینات ہونے کے بعد بورڈ کے کرتا دھرتا ہیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکریٹری ایجوکیشن میں بھی سیکریٹری اشفاق احمد شیخ اور کنٹرولر ایگزامنیشن ڈاکٹر وحیدمراد او پی ایس پر تعینات ہیں۔جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ تمام سرکاری محکموں میں او پی ایس ، اضافی چارج رکھنے والے افسران کو فوری طور پر فارغ کیا جائے لیکن دیگر محکموں کی طرح یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ز میں بھی عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہورہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں