
سندھ بلڈنگ ،کھوڑو سسٹم میں اورنگ زیب کو کھلی چھٹی مل گئی
شیئر کریں
بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان پر سرپرستوں کی مہربانیاں برقرار ،کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی
ناظم آباد میں پلاٹ نمبر3B 4/123B 12/1پرمنہدم عمارتوں کی ازسرنو غیر قانونی تعمیرات شروع
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں کھوڑو سسٹم قائم ہے جس کے تحت کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات کو مسلسل پاؤں تلے روندا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ضلع وسطی کے بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان پر سرپرستوں کی مہربانیاں برقرار ہیں اور ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحاق کھوڑو کو اورنگزیب کو ناظم آباد پر قابض رہنے میں آمادہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ وسطی کے معروف علاقے ناظم آباد میں گزشتہ دنوں غیر قانونی بننے والی ناجائز عمارتوں پر نمائشی کاروائیاں کی گئی تھیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر شروع کروا دی گئی ہیں اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 3میں پلاٹ 4/12اور 12/1پر نمائشی انہدام کیا گیا تھا ان کی ازسرنو تعمیر شروع کروا رکھی ہیں ۔رہائشی پلاٹوں پر تجارتی مقاصد کیلئے بلڈنگ قوانین اور اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کے خلاف بے ہنگم عمارتوں کی تعمیر سے بنیادی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہونے کے خدشات بھی زمین پر موجود ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کے نمائشی احکامات کے باوجود ذاتی فوائد حاصل کرنے کیلئے بلڈنگ افسران کی من مانیوں پر سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور یہ عوامی مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ اسحاق کھوڑو غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا پر مقدمہ درج کرانے کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بناکر سرپرستی میں ملوث بلڈنگ افسران کے احتساب کیلئے سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیںمگر اس کے برعکس ڈی جی اسحاق کھوڑو نے بذات خود غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرنے پر نمائندہ جرأت کو پیکا ایکٹ میں گرفتاری کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیںجو ڈی جی کی غیر قانونی دھندوں کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے ۔واضح رہے کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر قابض بدعنوان افسران کی بے حسی نے شہریوں کو خلاف ضابطہ تعمیرات میں ملوث افراد اور عوام دشمن غیر قانونی تعمیرات کروانے والی مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھا ہے۔