میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم کبھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کبھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بلاول، زرداری سے ملاقات پر مجھے اعتماد میں لیا، پی ڈی ایم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میانوالی کے علاقے کندیاں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ اس حیثیت سے دیگر جماعتوں سے مل سکتے ہیں، کے پی الیکش میں کامیابی حاصل کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔انہوں نے مزید کہا جمعیت پی ٹی آئی کی ناجائز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، ہم جلد عوام کو اس ناجائر حکومت سے چھٹکارا دلوائیں گے، پارلیمنٹ عوام کا عہدہ ہے، اس کے بغیر آمریت ہی ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کبھی بھی صدارتی نظام کی حمایت نہیں کرے گی ، سی پیک عظیم منصوبہ ہے مگر تین سال سے بند ہے، پنجاب میں بلدیاتی الیکش پر لائحہ عمل ہماری مجلسٰ شوری طے کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں