توشہ خانہ کیس، عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر
جرات ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
توشہ خانہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 9 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔