میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ حکومت نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش سے پریشانی کا شکار

ٹرمپ حکومت نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش سے پریشانی کا شکار

منتظم
اتوار, ۷ جنوری ۲۰۱۸

شیئر کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت پاکستان میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بندش کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوگئی کیونکہ اس کے نتیجے میں افغانستان میں اس کیلئے بڑی مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے اعلی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان میں زمینی و فضائی راستوں سے نیٹو سپلائی بند ہونے سے امریکہ کیلئے افغانستان میں شدید مشکلات کھڑی ہوجائیں گی، امریکی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے پر غور کررہی ہے ٗ جن میں شمالی راستے بھی ہوسکتے ہیں لیکن وہ روٹ بہت طویل اور افغانستان میں شدید مشکلات کھڑی ہوجائیں گی، امریکی حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے پر غور کررہی ہے ٗ جن میں شمالی راستے بھی ہوسکتے ہیں لیکن وہ روٹ بہت طویل اور دشوار گزار ہوگا۔ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کی جانب سے امداد کی بندش امریکی تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کرنے کیلئے کافی ہے، تاہم شاید صرف مالی امداد کی بندش کافی نہ ہو بلکہ امریکی حکومت پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے دیگر اقدامات پر بھی غور کرسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں