عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی آج منائی جائے گی
شیئر کریں
بھاری بھرکم آواز کے مالک عزیز میاں قوال کی 23 ویں برسی(آج) 6 دسمبر کو منائی جائے گی۔ ان کا شمار پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں ہوتا ہے وہ اپنی قوالیوں میں اکثر علامہ اقبال اور قتیل شفائی کی شاعری استعمال کرتے تھے۔ بھاری بھرکم اور طاقت ور آواز کے مالک عبدالعزیز المعروف عزیز میاں قوال 17 اپریل 1942ء کو پیدا ہوئے. تقسیم ہند کے بعد انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کی وہ پاکستان کے مقبول ترین قوالوں میں شمار ہوتے تھے انہیں ”اللہ ہی جانے کون بشر ہے” ”یا نبیۖ یا نبی ۖ” اور ”میں شرابی شرابی” جیسی قوالیوں نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ قوالی کی دنیا میں شاندار خدمات پر حکومت پاکستان نے انہیں 1989ء میں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا انہیں شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا وہ اپنی قوالیوں کی شاعری خود لکھتے تھے انہوں نے جامعہ پنجاب لاہور سے فارسی، اردو اور عربی میں ایم اے کیا تھا. وہ قوال کے ساتھ ساتھ عظیم فلسفی بھی تھے ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا جبکہ میاں ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔عزیز میاں قوال 6 دسمبر2000ء کو علالت کے باعث 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔