میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سب سے سستاپیٹرول پاکستان میں ہے ،وزیراعظم کا دعویٰ

سب سے سستاپیٹرول پاکستان میں ہے ،وزیراعظم کا دعویٰ

ویب ڈیسک
هفته, ۶ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین ماہ تیل کی قیمت 45 ڈالر سے 85 ڈالر کا ہوگیا ہے لیکن اس کے باوجود جو ملک پیٹرول امپورٹ کرتے ہیں ان میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، یہ ہم نے اپنے ٹیکسز اور لیویز کم کر کے کیا، بھارت میں پیٹرول اب بھی 250 روپے لیٹر ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم 2 یا 3 سال کا نہیں 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، 5 سال بعد فیصلہ ہوگا کہ عام لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی یا نہیں، 5 سال میں کمزور طبقے کی زندگی بہتر ہو جائے تو سمجھوں گا کامیاب ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی کا مسئلہ ساری دنیا میں ہے، 100 سال میں دنیا میں اتنا بڑا بحران نہیں جو کورونا میں آیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں پیٹرول 250 روپے، خطے میں سب سے کم قیمت پاکستان میں ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 30 برس کے دوران دو بڑے خاندانوں نے حکمرانی کی اور خود امیر ہوگئے ، پاکستان مجموعی طور پر پستی میں چلا گیا،جب پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو تین برس تک یہ ہی سنتا رہا کہ کدھر ہے کہ نیا خیبر پختونخوا؟،کے پی کے میں نیم متوسط طبقے کو طبی سہولیات میسر ہوئیںتو ہمیں دوبارہ منتخب کیا ،5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، عثمان بزدار پر تنقید کرنے والے ہماری کارکردگی 5 سال بعد دیکھیں،پاکستان میں زچگی سے متعلق طبی سہولیات کافقدان ہے،پاکستان میں آئندہ دو برس کے دوران 5 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کیے جائیں گے،50 سال بعد تین بڑے ڈیمز بن رہے ہیں، آئندہ 10 برس میں 10 ڈیمز تعمیر کیے جائیں گے، مہنگائی پوری دنیا میں ہے ،ذخیرہ اندوزی کے قانون کے تحت شوگرملز کے خلاف کاررورائی کریں اور چینی مارکیٹ میں لے کر آئیں۔جمعہ کو عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں پہلی مرتبہ ہیلتھ کارڈ متعارف کرایا جس کے باعث وہاں کے نیم متوسط طبقے کو طبی سہولیات میسر ہوئیں اور انہوں نے دوبارہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ منتخب کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں زچگی کے دوران سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں جو ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے جہاں زچگی کے دوران بنیادی طبی سہولیات میسر نہیں ہوتیںانہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ دو برس کے دوران 5 مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں