میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی آبی جارحیت ، اندرون سندھ میں سیلاب کا خطرہ برقرار

بھارت کی آبی جارحیت ، اندرون سندھ میں سیلاب کا خطرہ برقرار

ویب ڈیسک
جمعه, ۵ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات

حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا، فری میڈیکل کیمپ قائم

پاکستان کے اندرون سندھ میں حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے ممکنہ سیلاب کا شدید خطرہ پیدا ہو گیا ، اس سلسلے میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ میں حفاظتی اور بچا ئوکے مکمل انتظامات مصروف ہیں۔پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں اور وہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ افسران اور جوان اپنی عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت چوکس ہیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔پاکستان رینجرز سندھ بھی محکمہ آبپاشی کے تعمیر و مرمت پر کام کرنے والے عملے کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ حفاظتی بندوں پر رینجرز کی موبائل گشت اور پکٹس میں اضافہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا فوری جواب دیا جا سکے۔ ساتھ ہی کچے کے علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو بھی رینجرز کی طرف سے مکمل مدد دی جا رہی ہے۔مزید برآں، سندھ رینجرز نے سول انتظامیہ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے جہاں علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات مقامی لوگوں میں خوش آئند اور قابل تحسین قرار دیٔے جا رہے ہیں۔حالیہ بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کی وجہ سے اندرون سندھ میں سیلاب کا خطرہ برقرار ہے مگر پاک فوج اور رینجرز کی بروقت حفاظتی کارروائیاں اور ریسکیو ٹیموں کی موجودگی عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں