میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق،13زخمی

حیدرآباد، انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 11 افراد جاں بحق،13زخمی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۶ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق انڈس ہائی وے پر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہو گئے، لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی جامشورو نے کہا کہ جاں بحق افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے بتایاگیا، حادثے کے 4 جاں بحق افراد کی شناخت ہو گئی، 22 سالہ ثمر عباس، مختیار حسین، 40 سالہ ندیم احمد اور 2 سالہ خدیجہ جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں،زخمیوں میں محمد اشرف، عتیق الرحمان، محمد ظفر، جاوید، حسنین، خاتون راجپوت، نورین راجپوت، راشد، محمد طارق، وسیم، ضمیرہ بلوچ سمیت دیگر شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں