آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ امریکا مکمل، وطن روانہ
شیئر کریں
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ امریکی دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان، چین اور بھارت پر بھی بات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران پاک امریکا تعلقات میں بہتری، تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دیا۔ دورہ امریکا میں آرمی چیف نے بتایا کہ پاکستان تنازعِ کشمیر کا جلد حل چاہتا ہے۔ امریکی دورے کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن کا اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہوئی، ہم پاک امریکا تعلقات کے 75 سال منا رہے ہیں۔ امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات میں دفاعی شراکت داری اور باہمی امور پر بات ہوئی۔