میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جیل میں مر جائوں گا، وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں،عمران خان

جیل میں مر جائوں گا، وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مر جا?ں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا‘ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، یہ لوگ اب سپریم کورٹ کا بیڑا غرق کرنے لگے ہیں کہ الیکشن فراڈ سامنے نہ آجائے۔نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران پاکستانیوں نے دبئی میں تاریخی سرمایہ کاری کی، فیصلہ کرنے والوں کے پاس نہ عقل ہے اور نہ ان کے پاس اخلاقیات ہیں، اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 75 سال کی عورت اور کینسر سروائیور ہے لیکن اسے بھی جیل میں رکھا ہوا ہے، مجھے سبق سکھانے کے لیے 7 ماہ سے بشری بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا جا رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے کھڑا ہونے کی جرأت کیسے کی یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے، جیل کی چکی میں مر جائوں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔انہوں نے کہاکہ 8 ستمبر کو قوم اپنی آزادی کے لیے باہر نکلے کیوں کہ یہ آپ کو غلام بنا رہے ہیں، اب ججوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں، سرگودھا کے جج کو اٹھا کر لے گئے، کبھی ایسا ظلم نہیں دیکھا جو آج کیا جا رہا ہے عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا، اس کا حل ڈنڈے اور بندوقوں میں نہیں ہے، حل یہ ہے کہ منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں اور حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، ہماری آنکھوں کے سامنے مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بنا میں اس وقت ڈھاکہ میں انڈر 19 کرکٹ کھیل رہا تھا انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہے وہ نیچے پہنچتی ہی نہیں، اس مسئلے کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں اوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، ملک بھر میں جینون لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔عمران خان نے کہا کہ انشااللہ جب بھی ہماری حکومت آئے گی سب سے پہلے لوکل باڈیز الیکشن کرائیں گے جس کا پلان بنا رکھا ہے، اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتے تھے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہماری وجہ سے ہے تو پھر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر اب یہ کراس بارڈر ٹیررزم کا کہہ رہے ہیں، آپ نے وہاں جاکر دہشت گردوں، ٹی ٹی پی پر حملے بھی کیے ہیں، یہ سارے بہانے ہیں، دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تین ڈائیمنشنز ہوتی ہیں، انٹیلیجنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن لیکن آپ 2004 سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا ہے عمران خان نے کہا کہ خفیہ اداروں کو ملک کی بڑی جماعت پی ٹی آئی ختم کرنے پر لگا دیا گیا ہے، خفیہ اداروں کا کام دہشت گردی ختم کرنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں