میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میریرو میر بہار ٹاؤن بااثر ڈپٹی ڈائریکٹر کامران علی کی من مانیاں

میریرو میر بہار ٹاؤن بااثر ڈپٹی ڈائریکٹر کامران علی کی من مانیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۱ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) میریرو میر بہار ٹاؤن بااثر و طاقتور ڈپٹی ڈائریکٹر ‘ کامران علی ‘ کی من مانیاں جاری ٹائم اسکیل کے نام پر 2 جونیئرز ٹیچرز جبکہ زاہدہ پروین پرائمری ٹیچر تھی ، میمونہ جبیں جونیئر ٹیچر کو گریڈ 17 سے نواز دیا گیا چیئرمین وائس چیئرمین’ میونسپل کمشنر کی مجرمانہ خاموشی’ سپریم کورٹ ‘ محکمہ جاتی قواعدِ و ضوابط کی دھجیاں ‘ زاہدہ پروین ‘ جعلی سپروائزر بن کر دیگر اساتذہ کو جبراً بلیک میل بھی کررہی ہیں ذرائع کے مطابق زاہدہ پروین جو کے پی ایس ٹی ٹیچر تھی جنکا گریڈ ‘7 BPS تھا جعل سازی اور چمک کا سہارا لیکر انھیں ‘ ٹائم اسکیل ‘ کی آڑ لیکر BPS 14 دیا گیا کہا جارہا ہئے کہ ‘ راشی افسران ‘ نے اس مد میں لاکھوں روپے بطور رشوت کے عوض اسے گریڈ 17 میں بزریعہ لیٹر مورخہ 14/5/2022 میں لیٹر نمبر NO/DIR/HRM//DMC (K/295/2022 ‘ کے نواز دیا گیا مزکورہ تمام عمل غیرقانونی تھا جس پر سینئر اساتذہ نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جسکے ردعمل میں مورخہ 16/32022 کولیٹر نمبر۔NO/DIR/HRM/DMC/(K/301/2022 کے تحت جعلی ترقی کو کینسل کردیا دوسری جانب ‘ ہاتھ کی صفائی کے کاریگروں نے مزکورہ حکم نامے کو مزید ‘ وصولی ‘ کا سبب بنا لیا اور موصوفہ کی ‘ سروس بک ‘ میں ‘ ٹیمپرنگ کرتے ہوئے انھیں غیرقانونی طور پر ‘ تنخواہ گریڈ 17 کی ہی مل رہی ہے محکمے اور سرکار کو ماہانہ لاکھوں کا چونا اور جھٹکا دیا جارہا ہے محکمہ جاتی ذرائع کا کہنا ہئے کہ موصوفہ ہر ملازم سے محکمے کا کارڈ بنا نے کے عوض 5 سو روپے اور دیگر مذہبی تہوار ایام کے نام پر بھی لوٹ مار کرتی ہیں مختلف ایام کے مواقع پر ملازمین سے فی کس 2 ہزار اور اسکول ھیڈز سے 3 ہزار روپے جبراً وصول کئے جارہے ہیں جبکہ انکار یا معزرت کی صورت میں ملازمین کے خلاف ‘ شوکاز و دیگر محکمہ جاتی کارروائی کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ملازمین نے انکے خلافِ عدالت جانے کا بھی عندیہ دیا ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں