نئے ڈی جی یاسین شر بلوچ کی ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا کے ساتھ انٹری
شیئر کریں
(رپورٹ: آصف سعود) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے ڈی جی محمد یاسین شر بلوچ نے پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں کی قیادت میں اپنے عہدے کا چارج لے لیا، نئے ڈی جی نے پٹہ سسٹم مافیا کے افسران سے اپنے دفتر کے کمرے بند کرکے 2 گھنٹے ملاقات کی، فیصل میمن بذریعہ فون کال مسلسل نئے ڈی جی سے رابطے میں رہا۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم کی سفارش پر تعینات ہونے والے نئے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد یاسین شر بلوچ نے جمعہ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ذریعے کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کا استقبال پٹہ سسٹم مافیا کے سرغنہ شہزاد آرائیں ان کی خصوصی ٹیم راشد ناریجو، نیاز لغاری اور دیگر نے کیا۔ شہزاد آرائیں اپنے ہمراہ ڈی جی یاسین شر کو ان کے کمرے تک لے گئے جس کے بعد شہزاد آرائیں اور ان کی مافیا کی ٹیم ایس بی سی اے افسران نے ڈی جی یاسین شر بلوچ کا کمرہ بند کرکے دو گھنٹے تک نئے ڈی جی سے میٹنگ کی اس دوران فیصل میمن موبائل فون کے ذریعے پٹہ سسٹم مافیا کی ڈی جی سے ہونے والی اہم میٹنگ میں شریک ہوئے نمائندہ جرأت کو پٹہ سسٹم مافیا کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پٹہ سسٹم مافیا کی ڈی جی یاسین شر بلوچ سے ہونے والی میٹنگ میں انہیں پٹہ سسٹم کی ابتدائی تفصیلات اور کام کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ فیصل میمن اور شہزاد آرائیں کی ہر بات پر نئے ڈی جی انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے رہے ذریعے کا کہنا ہے کہ نئے ڈی جی ایس بی سی اے یاسین شر بلوچ کی ایس بی سی اے میں پٹہ سسٹم مافیا کے ساتھ انٹری سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پٹہ سسٹم مافیا کے افسران میں سخت ناامیدی پھیل گئی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے بعض افسران دلبرداشتہ ہوکر ایس بی سی اے دفتر سے جلدی گھروں کو چلے گئے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈی جی کو پٹہ سسٹم مافیا کے ساتھ اس طرح کھلم کھلا انٹری نہیں دینی چاہئے تھی۔