میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی ویڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتار کریں گے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں، غیراخلاقی ویڈیوز، تصاویر سمیت اس نوع کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں