میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
150 فٹ طویل شہابی پتھر کل زمین کے قریب سے گزرے گا

150 فٹ طویل شہابی پتھر کل زمین کے قریب سے گزرے گا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

150 فٹ طویل شہابی پتھر کل 6 اپریل کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے کہا ہے کہ ماہ اپریل کے اوائل میں کئی خلائی پتھر یا شہابئے زمین کے قریب سے گزریں گے جن میں ایف زیڈ تھری 2023 بہت مشہور ہے جس کی جسامت 150 فٹ کے لگ بھگ ہے۔ایف زیڈ تھری 6 اپریل کو 67656 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زناٹے دار رفتارسے زمین سے 42 لاکھ کلومیٹر کی دوری سے گزرے گا جو کائناتی لحاظ سے بہت زیادہ فاصلہ نہیں، دوسری جانب ناسا کے ماہرین نے مزید شہابیوں سے بھی خبردار کیا ہے، جن میں کئی چھوٹے بڑے آسمانی پتھر شامل ہیں۔ماہرین نے چھوٹی بڑی جسامت کے 30 ہزار سے زائد شہابی پتھروں کا ڈیٹا بیس بنایا ہے جن میں سے 850 ایک کلومیٹر سے بڑے ہیں اور زمین کے اردگرد منڈلارہے ہیں، تاہم اگلے 100 برس میں کوئی بھی شہابیہ زمین سے نہیں ٹکرائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں