میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات سندھ ، 35 کروڑاخراجات کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام

محکمہ اطلاعات سندھ ، 35 کروڑاخراجات کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۶ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ اطلاعات سندھ میں 35 کروڑ روپے کے اخراجات کا رکارڈ پیش کرنے میں ناکام ہوگیا، آڈیٹر جنرل نے ریکارڈ ذمیدار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش کردی، ذمے دار افسران کے خلاف کارروائی شروع نہ ہوسکی۔ جراٗت کو موصول دستاویز کے مطابق آڈیٹر جنرل کی سال 2021-22 کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ محکمہ اطلاعات سندھ نے سال 2019-20 اور سال 2020-21 کے دوران آڈیٹرز کی کئی بار درخواستوں کے باوجود کروڑوں روپے کے اخراجات کا رکارڈ پیش نہیں کیا، رکارڈ پیش نہ ہونے کے باعث بھاری رقوم خرچ ہوگئی اور آڈٹ نہ ہوسکا، سال 2020-21 کے دوران سیکریٹری اطلاعات کی آفیس 34 کروڑ 50 لاکھ روپے کے (اشتہارات ) کے ریٹ کا رکارڈاور ٹیکسز کا رکارڈ جمع نہیں کرواسکی ، کروڑوں روپے کارکارڈ جمع نہ کروانا سوالیہ نشان ہے، اس کے علاوہ ڈائریکٹر پبلیکیشن محکمہ اطلاعات سندھ کے دفتر نے مالی سال 2019-20اور مالی سال 2020-21نے ہارڈ ویئر، مشینری کی خریداری اور کرائے کی عمارت پر 45 لاکھ روپے خرچ کئے لیکن محکمہ اطلاعات کے افسران رکارڈپیش نہیں کرسکے۔ آڈیٹر جنرل کے مطابق محکمہ اطلاعات کا رکارڈ جمع نہ کروانا سنجیدہ کوتاہی ہے اور اس طرح سیکریٹری اطلاعات سندھ نے آڈٹ حکام سے تعاون نہیں کیا، آڈٹ حکام نے اپریل اور آکتوبر 2021 میں محکمہ اطلاعات کے افسران کو رکارڈ پیش نہ کرنے سے متعلق آگاہی دی لیکن محکمہ اطلاعات نے کروڑوں روپے کے اخراجات کے رکارڈ کے حوالے سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور آڈٹ حکام کوکوئی جواب ہی نہیں دیا، آڈٹ حکام کی تحریری درخواست کے باوجود ڈپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی طلب نہیں کیا گیا، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے محکمہ اطلاعات سندھ کو 35 کروڑ روپے کا رکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور رکارڈ جمع نہ کروانے کے ذمیدار افسران کے تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہارات کے ریٹ اور ٹیکسز کار کارڈ جمع نہ کروانے والے افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور ذمیدار افسران تاحال اپنے عہدوں پر تعینات ہیں، سیکریٹری اطلاعات اور وزیراطلاعات نے کروڑوں روپے کار کارڈ جمع نہ ہونے پر خاموشی اختیار کرلی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں