میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کو دورہ چین کی دعوت مل گئی

آصف زرداری کو دورہ چین کی دعوت مل گئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق صدر آصف زرداری کو دورہ چین کی دعوت مل گئی، جمعرات کے روز چینی سفیر کی پیپلز پارٹی کے شریکچیئرمین سے خصوصی ملاقات، علاج کیلئے چین میں سہولت فراہم کرنے کی پیش کش۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات چینی سفیر مسٹر یاو جنگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران چینی سفیر اور آصف زرداری کے درمیان مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو ہوئی۔چینی سفیر نے سابق صدر مملکت سے ان کی خیریتی بھی دریافت کی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے آصف زرداری کو دورہ چین کی دعوت دیتے ہوئے پیش کش کی کہ چینی حکومت انہیں علاج کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ہماری پارٹی کا بہت پرانا تعلق ہے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر چین پاکستان کے موقف کا حامی ہے کیونکہ چین پاکستان کا قبل اعتماد دوست ہے، جس پر فخر ہے۔ دورہ چین کی دعوت دینے پر آصف زرداری نے چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر بھی چین کو خراج تحسین پیش کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں