میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹمبر مارکیٹ کے بڑے تاجروں کے گرد گھیرا تنگ، حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

ٹمبر مارکیٹ کے بڑے تاجروں کے گرد گھیرا تنگ، حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

ٹمبر مارکیٹ میں سرگرم حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ جو نہ صرف کراچی میں لکڑی کے بڑے تاجروں اور فرنیچر کمپنیوں کو حوالہ ہنڈی کی خدمات فراہم کرتا رہا۔ بلکہ ملک کے دیگر شہروں میں قائم لکڑی مارکیٹوں کے تاجروں کیلئے بھی بیرون ملک غیر قانونی طریقے سے ادائیگیوں کا بندوبست کرتا رہا ہے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ملزمان کے رابطے متحدہ عرب امارات، چین، امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک میں موجود حوالہ ایجنٹوں سے ہیں۔ لکڑی کے کئی بڑے تاجر اپنی کھیپوں کی اقسام، مقدار اور مالیت میں ردوبدل کرکے کسٹمز کلیئرنس حاصل کرتے ہیں اور اس طرح بھاری ڈیوٹی اور ٹیکس جعلسازی سے چوری کرلئے جاتے ہیں۔ انڈر انوائسنگ اور مس ڈکلریشن کی وارداتوں کے بعد بیرون ملک ادائیگیوں کیلئے حوالہ ایجنٹوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک خفیہ اطلاع پر انکوائری شروع کی گئی۔ جس کے بعد ٹمبر مارکیٹ کے قریب منہاس نامی حوالہ ایجنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا جو لکڑی کی درآمد کی آڑ میں اپنا دھندا چلا رہا تھا۔ اس آفس سے فرخ اور نفیس نامی افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن کے پاس سے اب تک اربوں روپے کے مساوی زر مبادلہ بیرون ملک منتقل کرنے کے شواہد مل گئے ہیں۔ ملزمان سے تفتیش میں معلوم ہوا کہ ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کو ان کی جانب سے بیرون ملک سے منگوائی گئی لکڑی کی کھیپوں کی ادائیگیوں کیلئے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی چینل جنید نامی ایجنٹ چلا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں