میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ضلع میں ایک سو سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیمیں

حیدرآباد ضلع میں ایک سو سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیمیں

ویب ڈیسک
پیر, ۶ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد ضلع میں ایک سو سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کا انکشاف، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات کارروائی کرنے سے گریزاں، بغیر این او سی اور منظوری کے غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، اکثر اسکیموں کے مالکان الاٹیز کے پئسے ہڑپ کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق حیدرا?باد شہر کے چاروں تحصیلوں لطیف آباد، سٹی، ٹنڈو جام اور قاسم آباد میں ایک سئو سے زائد غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کو انکشاف ہوا ہے، ملنے والے شواہد کے مطابق لوگ کچھ رقم دیکر چند ایکڑ زمین پر تھوڑا بہت کام اور بئنرز لگا کر اسکیم شروع کرتے ہیں اور الاٹیز سے بھاری رقم ہتھیانے کے بعد آفیس بند کرکے فرار ہو جاتے ہیں، شہر بھر اور مضافات میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات حیدرا?باد کی این او سی کے بغیر ہی سینکڑوں غیرقانونی ہائوسنگ اسکیمیں جاری ہیں جن سے مذکورہ اداروں کے افسران ماہانہ منتھلی لے کر کارروائی سے گریزاں ہیں، غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری اور بلڈرز الاٹیز سے کروڑوں روپے ہتھیا چکے ہیں، اکثر اسکیمیں بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں