میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر ، جامعہ مسجد، پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی

مقبوضہ کشمیر ، جامعہ مسجد، پاکستان زندہ باد اور آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی

ویب ڈیسک
هفته, ۶ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر کے ثابت قدم کشمیریوں نے بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک بار پھر آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیے۔تفصیلات کے مطابق سری نگر میں حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کی رہائی اور جامع مسجد میں جمعہ پڑھانے کی اجازت ملنے کے بعد نوجوانوں اور نمازیوں کی بڑی تعداد جامع مسجد میں جمع ہوئی۔اپنے محبوب لیڈر کے استقبال کے منتظر کشمیری نوجوانوں نے ’جیوے جیوے پاکستان‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا فیصلہ ملتوی کیا اور انہیں ایک بار پھر نظر بند کردیا۔حریت رہنما کی نظر بندی کے بعد نوجوانوں نے بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔حریت رہنما اعجاز رحمانی کا کہنا ہے کہ ’ جامع مسجد سری نگر میں عوام نے دوبارہ نظر بندی کے بھرپور احتجاج کیا اور پاکستان زندہ باد سمیت آزادی کے حق میں نعرے لگائے‘۔سرینگر کی جامع مسجد میں آزادی کے حق میں اور جیوے جیوے پاکستان کے نعروں کے بعد حریت لیڈر میر واعظ عمرفاروق کی رہائی کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ نظربندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ ’کٹھ پتلی انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کی رہائی کا فیصلہ واپس لے کر انہیں نظر بند کردیا اور گھر کے باہر فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں