میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرتشدد واقعات انٹرنیٹ پابندی،پاکستان کا انتخابی عمل، رکاوٹوں پر تشویش ہے، امریکہ کاردعمل

پرتشدد واقعات انٹرنیٹ پابندی،پاکستان کا انتخابی عمل، رکاوٹوں پر تشویش ہے، امریکہ کاردعمل

ویب ڈیسک
منگل, ۶ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کو انتخابات میں خوف اور تشدد کے بغیر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرتشدد واقعات اور میڈیا پر عائد پابندیوں پر تشویش ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش اور آزادی اظہار رائے میں رکاوٹوں کو بھی دیکھ رہے ہیں، پاکستانیوں کو بغیر خوف کے اپنے رہنماں کو چننے کا حق ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے عوام انتخابات کے ذریعے بنیادی حق استعمال کرنے کے مستحق ہیں، پاکستان میں انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں، الیکشن میں وسیع پیمانے پر عوام کی آزادانہ شرکت دیکھنا چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں