میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں اور عمران خان کے کزن انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے مگر موقع نہیں دیا گیا، اکبر ایس بابر

میں اور عمران خان کے کزن انٹرا پارٹی الیکشن لڑنا چاہتے مگر موقع نہیں دیا گیا، اکبر ایس بابر

ویب ڈیسک
منگل, ۵ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا، انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے جاری کیے گئے اپنے وڈیو بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور بلے کا نشان داؤ پر لگا ہوا ہے، تنظیم کو شدید مسائل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا، انتخاب کو سائیڈ پر رکھ کر انٹراپارٹی الیکشن کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ پارٹی آئین کے مطابق فراہم کی جائے، بانی اراکین اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان کو ان کے بنیادی آئینی اور جمہوری حق ووٹ سے محروم کر دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین کے مطابق چلایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں