مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ، آصف زرداری
ویب ڈیسک
پیر, ۵ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ نیب کے سخت قانون کے باعث افسران اور وزراء پریشان ہیں۔ سابق صدر نے ان خیالات کا اظہار نواب شاہ میں اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر جیل جانا پڑا تو خود جیل جاؤں گا، بینظیربھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا۔ مجھے سیاسی بنیادوں پر جیل بھجوایا گیا تھا، ہمارے دور میں کسی کو سیاسی بنیادوں پرجیل نہیں بھیجا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے ،مگر جیل کاٹنا اپنے ایمان کا کام ہوتا ہے۔