میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مینارپاکستان،پی ٹی آئی کاپاؤر شو روکنے کیلئے حکومت متحرک، رینجرز طلب

مینارپاکستان،پی ٹی آئی کاپاؤر شو روکنے کیلئے حکومت متحرک، رینجرز طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۵ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لاہور میں بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مینار پاکستان گراؤنڈ کے اطراف کنٹینرز پہنچا دیے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی، دوسری جانب پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرکے رینجرز طلب کرلی، ادھر لاہور میں 6روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر احتجاج کے معاملے پر مینار پاکستان کے اطراف میں ابھی سے ہی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ، گریٹر اقبال پارک پر پولیس کی نفری سے ابھی سے تعینات کردی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز بھی طلب کرلی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 4شہروں لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے ، جلسے ، مظاہرے اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی۔حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز بھی طلب کر لی ہے ، راولپنڈی اور اٹک میں 4اور 5اکتوبر کے لیے رینجرز کی 6کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔اٹک میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، اس کے علاوہ لاہور میں 5 اکتوبر کے لیے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں