شاہ ولایت سوسائٹی، کروڑوں کے ریکارڈ پر سابق عہدیدار عقیل قابض
ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
شاہ ولایت کو آپریٹو سوسائٹی میں برسوں لوٹ کھسوٹ کرنے والے عہدیدار عقیل نے پلاٹوں کی دستاویزات میںردوبدل شروع کردی ہے ، ذرائع کے مطابق کم وبیش 10 سال چیئرمین اور سیکریٹری کے عہدے پر قابض رہنے والے عقیل کوبے پناہ شکایتوں کے باعث انتخابات میں ناکامی کا سامنا ہوا ، جس کے بعد محکمہ کو آپریٹو میں شعبہ آڈٹ کے انسپکٹر اشفاق کی ملی بھگت سے ریکارڈ میں جعلسازی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،ذرائع کے مطابق عقیل نے سوسائٹی کے تمام ریکارڈ پر قبضہ کررکھا ہے ، جس میں اہم دستاویزات ، گھروں کی لیزیں شامل ہیں ، ذرائع کے مطابق عقیل اور انسپکٹر اشفاق کروڑوں روپے کے ہیر پھیر کو چھپانے کی کوشش میں مصروف ہیں ، اسی لیے منتخب سوسائٹی انتظامیہ کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا جارہاہے ۔