میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی نے 5 انچ قد بڑھانے کیلئے تکلیف دہ سرجری کرا لی

امریکی نے 5 انچ قد بڑھانے کیلئے تکلیف دہ سرجری کرا لی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

قد میں محض پانچ انچ اضافے کے لیے امریکی شہری نے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالرز خرچ کر کے انتہائی تکلیف دہ سرجری کرا لی۔امریکی ٹی وی کے مطابق مطابق 41 سالہ امریکی شخص کا قد درمیانہ ہے لیکن اسے لمبے قد کی حسین گرل فرینڈ کی تلاش تھی جس میں وہ ناکام رہا تو اس نے غور و فکر کے بعد اپنے قد میں اضافے کے لیے سرجری کرانے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ اس کے درمیانی قد کی وجہ سے وہ اپنی تلاش میں ناکام رہ رہا ہے۔موسی گبسن کا اصل قد 5 فٹ 5 انچ تھا جس میں اضافے کے لیے وہ اپنے جوتوں میں مختلف چیزیں بھی رکھتا رہا مگر مطلوبہ مقصد کے حصول میں ناکام رہا۔موسی گبسن نے اس ضمن میں ادویات کے علاوہ روحانی علاج بھی کرایا لیکن کامیابی نہیں ملی تو سرجری کرانے لیے بچت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں