میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے شاہد خاقان عباسی

عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے شاہد خاقان عباسی

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

تیس سال سے ایوان میں ہوں ٗ ایسا کوئی معاملہ نہیں سنا ٗ کمیٹی کے اجلاس ان کیمرہ ہوں جو معاملے پر غور کے بعد رپورٹ دے ٗ وزیراعظم
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایوان کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے ٗ تیس سال سے ایوان میں ہوں ٗ ایسا کوئی معاملہ نہیں سنا ٗ کمیٹی کے اجلاس ان کیمرہ ہوں جو معاملے پر غور کے بعد رپورٹ دے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی کے الزامات کے حوالے سے خواتین ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے یہ معاملہ گالم گلوچ کی نذر نہیں ہونا چاہیے اس ایوان کی ایک رکن نے ایوان ہی کے دوسرے رکن کے خلاف الزامات لگائے ہیں میں 30 سال سے اس ایوان میں موجود ہوں۔ ایسا کوئی معاملہ نہیں سنا‘ یہ ایک ایسا الزام ہے جو اس ایوان کے اندر لگا اور یہ ایوان کے تقدس کا معاملہ ہے ہم نے اس ایوان کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے اس لئے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیٹی بنا دیں جس کے اجلاس ان کیمرہ ہوں جو اس معاملے پر غور کرکے اپنی رپورٹ دے‘ ہم الزام لگانے والی رکن اور جس رکن پر الزام لگا ہے دونوں کا احترام کرتے ہیں ٗ وزیراعظم نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ٗمیں نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی ہے کہ انہیں 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں