میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قربانی کی کھالیں ،جبری وصول کرنے والوں کیخلاف حساس ادار ے متحرک

قربانی کی کھالیں ،جبری وصول کرنے والوں کیخلاف حساس ادار ے متحرک

ویب ڈیسک
پیر, ۵ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپور ٹ: شعیب مختار) عید الضحیٰ کے قریب آ تے ہی قربانی کی کھالیں جبری طور پر وصول کرنے والوں سے متعلق حساس اداروں کی جانب سے حکمت ِ عملی مرتب کر لی گئی تحریک لبیک پاکستان،متحدہ لندن،بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی سمیت 79 کالعدم جماعتوں پر زکوٰۃ،فطرہ، کھالیں اور چندے کی وصولی پر پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار مشکوک مدارس بھی ریڈار پر آگئے۔تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ کے عنقریب آ تے ہی حساس اداروں نے لشکر جھنگوی،لشکرطیبہ،تحریک اسلامی،القاعدہ،اسلامی تحریک پاکستان،بلوچ لبریشن آرمی،اسلامک اسٹوڈنٹس موؤمنٹ آف پاکستان،لشکر بلوچستان،تحریک طالبان محمد،تحریک طالبان باجوڑ،انصار الحسین،اسلامک جہاد یونین،سندھو دیش لبریشن آرمی،جئے سندھ متحدہ محاذ،،پیپلز امن کمیٹی و دیگر جماعتوں کی خفیہ مانیٹرنگ شروع کر دی ہے جس کے تحت تمام تر جماعتوں کے کارکنان و ہمدردوں کی جانب سے عیدالضحیٰ کے موقع پر کسی بھی قسم کی سرگرمی سامنے آنے پر انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر بھی تمام جماعتوں کی نگرانی حالیہ دنوں زور و شور سے جاری ہے مذکورہ جماعتوں کے حق میں مہم جوئی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جا ئے گا۔ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں مشکوک مدارس کی کڑی نگرانی بھی حالیہ دنوں زور و شور سے جاری ہے .رواں سال عیدالضحیٰ کے موقع پرسیاسی جماعتوں و مختلف فلاحی اداروں کے قربانی کی کھالوں کی وصولی سے متعلق بھی سخت قواعد و ضوابط بنائے گئے ہیں جس کے تحت تمام جماعتیں لاؤڈ اسپیکر پر قربانی کی کھالیں مانگنے سمیت اہم شاہراہوں و مختلف مقامات پر کیمپ لگانے سے گریز کرینگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں