میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس ،نیب کا عمران خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا عندیہ

توشہ خانہ کیس ،نیب کا عمران خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا عندیہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۸ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں کارروائی کا عندیہ دے دیا۔نیب ذرائع کے مطابق نیب توشہ خانہ کیس میں تمام مرکزی کرداروں کے خلاف کارروائی کریگا۔ذرائع نے بتایا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور فرح گوگی کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، شہزاداکبر، ذلفی بخاری اور دیگر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی تحقیقات میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی دیرینہ دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر سمیت تمام کرداروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نیب ذرائع نے بتایا کہ گھڑی اور دیگر تحائف خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کو بھی بیان قلمبند کرانے کیلئے بلایا جائے گا۔ جبکہ گھڑی کی مارکیٹ ویلیو اور خزانے میں جمع رقم کا بھی موازنہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب عمران خان کے خلاف مبینہ کرپٹ پریکٹس پر چھان بین کر رہا ہے اور توشہ خانہ سیکشن سے تمام ریکارڈ بھی حاصل کر چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں